اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

آزاد کشمیر کانیا وزیراعظم،شریف خاندان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا

datetime 1  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولاکوٹ(این این آئی)سئنیر صحافی مشتاق مہناس کو آزاد کشمیر کی وزات عظمیٰ کے لیے میدان عمل میںاتارنے کا فیصلہ ‘ شریف خاندان کے اہم ترین فرد نے حمایت کر دی ‘نئے سال کے اوائل میں میا ں نواز شریف کے ہمراہ باضابطہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گے اس موقع پر ن لیگ آزادکشمیر کے قائدین راجہ فاروق حیدر ‘چوھدری طارق فاروق ‘شاہ غلام قادر بھی موجود ہوں گے- مشتاق منہاس کی شمولےت کے بعد باغ مےں انکے اعزاز مےں منعقدہ جلسہ مےں مرےم نواز شرےف بعض وزراءسمےت خصوصی شرکت کرےں گی باغ سے سابق وزیر کرنل نسیم کی حمائت حاصل کرنے انکے بیٹے کو اہم جگہ ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔نمائندہ این این آئی کو ذمہ دار ترین ذرائع نے بتایا کہ مطابق مشتاق منہاس کو مشرف دور میں نواز شریف فیملی کی جرات سے حمایت کرنے پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا اس منصوبہ بندی کے تحت انہیں آزاد کشمیر کے ہر دورے میں اور بیرون ملک دوروں میں بھی میاں نواز شریف اپنے ساتھ رکھتے ہیں ان کی ہدایت پر ہی میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کا قیام عمل میں لایا تھا۔انہیں وسطی باغ سے عام انتخابات میں امید وار بنا یا جائے گا انکی کامیابی کے لیے قمر الزمان سے بھی ا علی سطح پر معاملات طے کر لیے گئے ہیں عبد الرشید ترابی کو علماءاور مشائخ کی نشست پر ممبر اسمبلی بنایا جائے گا عبد الرشید ترابی اس حلقہ سے مشتاق منہاس کی حمایت کریں گے-اس سے پہلے عام انتخابات میں نواز شریف نے انہیں راولپنڈی سے ن لیگ کا ٹکٹ قومی اسمبلی کی نشست پر جاری کیا تھا مگر انہوں نے پاکستان کے الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی تھی مسلم لیگ ن کے آزاد کشمیر کے قیام کے وقت جن محدود ترین لوگوں کے ا علامیہ میں دستخط ہیں ان میں مشتاق منہاس بھی شامل ہیں مشتاق منہاس نے ہی گزشتہ سال چوہدری عبد المجید کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے دوران میاں نواز شریف کو اس بات پر قائل کیا تھا کہ ن لیگ چوہدری مجید کے خلاف بیر سٹر سلطان کا ساتھ نہ دے انہوں نے اپنے ذاتی مو بائل فون سے نواز شریف کی چوہدری مجید سے فون پر بات بھی کروائی تھی جس کے آزاد کشمیر کے وزیر میاں وحید بھی گواہ ہیں اسی فون کے بعد عد م اعتماد کی تحریک ناکام ہو گئی تھی اس بات کا بھی امکان ہے کہ حفظ ماتقدم کے طور پر جموں چھ سے بھی مشتا ق منہاس کو الیکشن لڑایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…