جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ کے بعد پنجاب میں آپریشن کافیصلہ کون کرے گا؟ایازصادق نے بتادیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومت کی ٹانگیں کھینچنے والے ایکسپوز ہو چکے ہیں ،اب انہیں چاہیے کہ ہمیں کام کرنے دیں ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان کوئی سازشی عنصر موجود نہیں ، وفاقی وزیر داخلہ اوروزیراعلیٰ سندھ جب مل کر بیٹھیں گے تو تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے ،پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ وفاقی وزارتِ داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے گڑھی شاہومیں مسلم لیگ (ن )کے رہنما حافظ ایوب کے چچا اور والد کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مجھے نئے سال کی مبارکباد نہیں دی لیکن میں میڈیا کے توسط سے ان کو بھی اور پورے ملک کو بھی نئے سال کی مبارکبا د دیتا ہوں، نئے سال کے اہداف پورے کرنے کیلئے ہم سب کو اختلافات بھلا کر اور مل جل کر چلنا چاہیے ،امید کرتا ہوں کہ نیا سال پاکستان اور پوری امت مسلمہ کیلئے بہتر ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹانگیں کھینچنے والے ایکسپوز ہوچکے ہیں ان کو کچھ نہیں ملا ،انہیں چاہیے اب ہمیں کام کرنے دیں ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ مڈل وکٹ پر زیادہ باؤلنگ کرتے ہیں ،ان کے اور وزیراعظم کے مابین کو ئی سازشی عنصر موجود نہیں ہے، سندھ میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے جب وزیراعظم، وزیرا علیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ مل کر بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل خوش اسلوبی سے نکال لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو قومی اسمبلی میں اردوکے نفاذ کیلئے ابھی کچھ وقت لگے لگا کیونکہ ہمیں اس کیلئے مترجم اور دیگر وسائل درکار ہیں جس پر کام ہورہاہے لیکن فی الحال لوگوں کی سہولت کیلئے قومی اسمبلی کی کاروائی انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں جاری ہیں ۔اردوزبان کے نفاذ کا بل جنہوں نے پیش کیا ہے یہ ان کا کام ہے اب اس کو آگے لیکر چلیں اور تمام متعلقہ فورم پر آواز اٹھائیں میں ان کے ساتھ ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…