اسلام آباد(نیوزڈیسک)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے رابطے کی جان توڑ کوشش کی تاکہ وفاق کے خلاف اپنے موقف میں انہیں اپنے ساتھ ملاکر اپنے موقف کو چھوٹے صوبوں کا مطالبہ اور حق تلفی بناکر پیش کیا جاسکے۔انکی یہ کوشش کارکرگر نہیں ہوسکی کیونکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سندھ کے وزیر اعلیٰ سے پیغامات ملنے کے باوجود بات کرنے سے گریز کیا۔روزنامہ جنگ کے معروف تجزیاتی صحافی صالح ظافرکی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو پیپلز پارٹی کے ہائی کمان کی طرف سے خصوصی پروٹوکول مل رہا ہے انہیں اسلام آباد کے زرداری ہاﺅس میں قیام کیلئے جگہ دی گئی ہے۔ جہاں زرداری خاندان کے دیگر افراد قیام کرتے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ، صوبائی وزیر سید مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری علیم الدین بلو سندھ ہاﺅس میں قیام کیا۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلی پرویزخٹک نے اعلی قیادت کی طرف اجازت نہ ملنے پروزیراعلی سندھ کوجواب نہیں دیا۔