اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان جسٹس وجمہوری پارٹی کے سربراہ اورسابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے ایک نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ میری پرویزمشرف سے ذاتی لڑائی نہیں ، سٹیل ملزکیس اوربی اے سند کی تصدیق کافیصلہ حق میں چاہتے تھے اورمیں نے ایساکرنے سے انکارکردیاتھا۔انہوں نے کہاکہ اس وجہ سے مجھے پرویزمشرف نے معزول کردیاتھا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی نظام نے ملک کو کچھ نہیں دیا، صدارتی نظام ہمارے مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہاکہ 1999 میں مشرف کے اقدامات کی توثیق اکیلے نہیں دیگر 12جج بھی شامل تھے ۔انہوں نے کہاکہ کبھی سیاسی جج نہیں رہا ،اگر ایساہوتا تو پارٹی بنانے کیلئے دوسال انتظار نہ کرتا، بطور جج بے رحمانہ احتساب کا آغاز کیا ،کبھی کسی کو چھوٹ نہیں دی ،نظام کی بہتری میں بطور چیف جسٹس میرابہت اہم کردارہے ۔