اسلام آباد(نیوزڈیسک)قدرتی آفات کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے )نے کہاہے کہ جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 81افرادزخمی ہوئے جبکہ چترال میں کئی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا تاہم دوردرازکے کسی علاقے میں جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،نجی ٹی وی کے مطابق این ڈی ایم اے نے ہفتہ کو بتایاکہ ہولناک زلزلہ نے پورے ملک کو ہلاکررکھ دیاِ ،زلزلے کی شدت 6.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغان تاجک سرحدی علاقہ تھا،این ڈی ایم کے مطابق جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے چترال میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ کل 81افرادزخمی ہوئے،قدرتی آفات کے قومی ادارے کے مطابق چترال میں تین افرادزخمی ہوئے جبکہ متعددمکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا جبکہ کے پی کے صوبہ میں 78افرادزخمی ہوئے،زخمی ہونے والوں میں سے زیادہ کاتعلق پشاوراورمالاکنڈ سے ہے،این ڈی ایم کے مطابق زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کوابتدائی طبی امداددی جارہی ہے ۔