لاہور( این این آئی)مال روڈ پر واقع ہوٹل میں چودہ سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کامبینہ مرکزی ملزم میاں عدنان اچھی شہرت کا حامل شخص نہیں سمجھا جاتا ، ناز تھیٹر میں عدنان گروپ کی فائرنگ کی زد میں آکر نوجوان ہلاک ہونے پر جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے ، جبکہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کا متحرک کارکن ہونے کے دعویدار عدنان کی (ن) لیگ کے صوبائی آفس کی طرف جانے والے راستے پر تصاویز بھی آویزاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی کا مبینہ مرکزی ملزم میاں عدنان اسٹیج ڈرامے بھی پروڈیوس کر چکا ہے اس کا شراب پی کر تھیٹروں میں آنا جانا معمول ہے ۔ ذرائع کے مطابق ناز تھیٹر میں دو گروپوں کے درمیان کراس فائرنگ ہوئی تھی جس میں عدنان گروپ کی فائرنگ سے قلعہ گجر سنگھ کا رہائشی ایک نوجوان ہلاک ہو گیا تھا جس پر اس کے خلاف مقدمہ ہو اتھا اسے جوڈیشل کر دیا تھا تاہم بعد ازاں معاملات طے کر کے باہر آ گیا ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ میان عدنان خود کو یوتھ ونگ کا متحرک کارکن متعارف کراتا ہے اور (ن) لیگ کی مرکزی تقریبات میں بھی پیش پیش ہوتا ہے اس کی صوبائی سیکرٹریٹ کی طرف جاتے ہوئے راستے پر تصاویر بھی آوزایزاں ہیں۔