اسلام آباد( نیوزڈیسک) بھارت کے وزیر اعظم نریندر امودی کی اچانک پاکستان آمداوروزیراعظم نوازشریف کوکابل سے ہی دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کرنے کے بارے انکشاف ہواہے کہ مودی کے دورہ پاکستان کے پیچھے امریکاکادباﺅ تھا۔بین الاقوامی میڈیاکے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشن نے امریکی صدر اوباما کی انتظامیہ کو پاکستان سے بہتر تعلقات کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالنے کا کہا تھا، تھنک ٹینک کی ان سفارشات کے بعد اوباما انتظامیہ پاکستان سے تعلقات کی بہتری کے لیے بھارت سے مستقل رابطے میں تھی۔جب کہ امریکاکے دباﺅ کے باعث ہی
مودی پاکستان سے بات کرنے لاہورآنے پر مجبور ہوئے، میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے تو بھارت سے کہے کہ پاکستان کےساتھ اچھے تعلقات اور کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی بہتر بنائے۔مودی نے اسی امریکی دباﺅ کے سبب ہی پاکستان کادورہ کیاہے ۔
مودی کا”اچانک “دورہ پاکستان ،بین الاقوامی میڈیااصل کہانی سامنے لے آیا
26
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں