اسلام آباد(نیوزڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کومنحوس ،خراب اورخطرناک شخص قراردیا۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے یہ بات اس وقت کہی جب بھارتی وزیراعظم پاکستان کے دورے پرتھے اورشیخ رشید نے کہاتھاکہ اللہ خیر کرے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کے دورے پر ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے مودی جہاں اورجس ملک میں گئے اپنے ساتھ نحوست ہی لے کرگئے کیونکہ ان کے ستارے گردش میں ہیں ۔گزشتہ روزان کی یہ بات بالکل سچ ثابت ہوئی کہ پورے پاکستان اورساتھ افغانستان میں بھی زلزلہ آگیااورجب مودی بھارت پہنچے تووہاں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔