لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے ک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم نے بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کرکے شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک صفحے پر ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم یکجان ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل صفایا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔