جیکب آباد(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مودی نواز ملاقات ’اتفاقیہ ‘ نہیں بلکہ اس ملاقات پر ’اتفاق‘ تھا ۔ جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ اوفا میں ہی اس ملاقات کو منصوبہ بندی کی گئی تھی ، انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کے اصل تنازعہ کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن اور دوستی دیوانے کا خواب ہوسکتا ہے حقیقت نہیں، حافظ حسین احمد کانے کہا کہ حکومت پاکستان کی اس وقت کوئی ٹھوس خارجہ پالیسی نہیں ہے ،بھارت جب چاہتا ہے ہمارے گلے پڑ جاتا ہے اور جب چاہتا ہے ہمیں گلے لگا لیتا ہے جبکہ حکمرانوں کی ترجیحات صرف خاندانی اور کاروباری ہی ہیں۔