راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے دو معذور بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو روانہ،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ٹرانسفارمر چوک کے قریب گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر میں موجود 40 سالہ اظہر اور 22 سالہ ہما شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر اور ہما بہن بھائی تھے جو معذور تھے۔