لاہور(نیوزڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اچانک دورہ پاکستان کو جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت قرار دیا جارہا ہے وہیں سوشل میڈیا پر عوام کے درمیان ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہلی واپسی پرتھوڑی دیرلاہورایئرپورٹ پرقیام کروں گا جہاں پاکستانی ہم منصب نوازشریف سے ملاقات ہوگی۔نریندر مودی کی جانب سے اچانک دورہ پاکستان کے اعلان کے بعد بعض بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےاسے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے جب کہ بعض صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہی پاکستانی اور بھارتی عوام کے درمیان بھی ایک دوسروں کیخلاف تندو تیز جملوں کا تبادلہ جارہی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی افغان پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے لئے افغانستان پہنچے تھے جہاں سے دہلی واپسی پر انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے لاہور ایئرپورٹ پر ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔