کابل(نیوزڈیسک)بھارت کی سب سے بڑی خواہش،نریندرمودی اصل بات تو پاکستان روانگی سے پہلے ہی افغانستان میں زبان پر لے آئے تھے،بھارت کبھی اپنے مطلب کے بغیر کچھ نہیں کرتا اس وقت اس کی پاکستان سے سب سے بڑی غرض افغانستان تک زمینی راستہ ہے تاکہ بھارت پاکستان کے راستے افغانستان سے زمینی راستے سے تجارتی و دیگرروابط استوار کرسکے اس سلسلے میں بھارت عرصہ دراز سے پاکستان سے متعدد درخواستیں کرچکا ہے لیکن اب لگتا ہے وہ زمینی راستہ حاصل کرکے ہی چھوڑے گا، بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ایک روزہ دورے پر جب افغانستان پہنچے انہوں نے افغان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ افغان عوام سکیورٹی اور ترقی کا حق رکھتے ہیں، پاکستان، بھارت، ایران، افغانستان اور خطے کے دیگر ملکوں کو امن پر متفق ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت اور ایران کو مشترکہ مقاصد کے لئے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر مودی نے کہا کہ امید ہے کہ ”پاکستان جنوبی ایشیائ، افغانستان اور اس سے آگے کیلئے پل کا کردار ادا کریگا“۔ اور یہی وہ پل ہے جس کی بھارت کو ضرورت بھارتی وزیراعظم کو پاکستان کے وزیراعظم کے گھر کے دروازے تک لے آئی۔