لاہور(نیوزڈیسک) دورہ پاکستان،کب کیا ہوا؟ نریندر مودی نے وہ کردکھایا جو آج تک کسی نے نہ کیا،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے نے پاکستانی وقت کے مطابق تقریبا سہ پہر 4 بج کر 23 منٹ پر لاہور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کا استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے طیارے کی سیڑھیاں اترتے ہوئے سب کو نمستے کیا اور سیدھا وزیراعظم نواز شریف کے پاس گئے اور ان سے بغلگیر ہو گئے۔ اس کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، اسحاق ڈار اور دیگر شخصیات سے مصافحہ کیا۔ اس کے بعد دونوں رہنمائ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر وہاں سے وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراءروانہ ہو گئے۔لاہور ائیرپورٹ سے اڑنے والا ہیلی کاپٹر وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراءمیں اترا۔ ہیلی پیڈ سے دونوں وزرائے اعظم ایک ہی کار میں سوار ہو کر گھر پہنچے جہاں وزیراعظم پاکستان کی نواسی مہرالنساءکی شادی کی تقریبات ہو رہی ہیں۔ حسن نواز اور سلمان شہباز سمیت وہاں موجود دیگر افراد نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کیا۔اس کے بعد مہمان خانے میں نشست جمی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر امور خارجہ طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب سے سب کا فرداً فرداً تعارف کرایا۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کی صورتحال اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔بعد ازاں نریندر مودی نے نواز شریف کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرایا۔ نریندر مودی کی پالک پنیر، مکس سبزی، سپیشل دال اور دیگرپکوان سے تواضع کی گئی۔ مہمانوں کے لیے پکوان دیسی گھی سے تیار کئے گئے تھے۔ بھارتی وزیراعظم نے نواز شریف کو ان کی نواسی مہرالنسائ کی شادی کی مبارکباد دی۔ مودی کی جانب سے نواز شریف کی نواسی کیلئے بھارتی ملبوسات کا تحفہ دیا گیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جاتی امراءمیں تقریبا 2 گھنٹے قیام کے بعد نواز شریف کے ہمراہ وہاں سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہو گئے۔ خیال رہے کہ پاک بھارت سفارتی کاری میں غیر روایتی کرکٹ ڈپلومیسی کے بعد سالگرہ ڈپلومیسی کا ذکر ہر زبان پر ہے۔بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کابل سے افغانستان کے دورے کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ کہ وہ دہلی واپس جاتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ملنے کے لیے لاہور رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ میں کہا ہے کہ میں آج کی سہ پہر لاہور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کروں گا جہاں میں دہلی واپس جاتے ہوئے رکوں گا۔
دورہ پاکستان کے دوران نریندر مودی نے وہ کردکھایا جو آج تک کسی نے نہ کیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یو اے ای سے پاکستانیوں کی مبینہ بے دخلی پر اماراتی حلقوں کا بڑا موقف سامنے آ گیا
-
پیٹرول سے متعلق حکومت کو 2 دن کی مہلت
-
پاکستان اور اٹلی کے درمیان ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
-
ڈولا رے گانے’ کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہونیکا دعویٰ، مادھوری ڈکشت نے خاموشی توڑ دی
-
اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
آئی پی ایل میں 15 سالہ ویبھاؤ سوریاونشی نے کتنا پیسہ کمایا؟
-
یکم جولائی سے نیا نظام نافذ ! پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
تنخواہوں میں کٹوتی کے حوالے سے ملازمین کے لیے بڑی خبر
-
5.3 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خو ف وہراس پھیل گیا
-
مٹی کا طوفان، حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 60 زخمی
-
کنزہ ہاشمی نے خود کو لاحق سنگین خطرے کا انکشاف کردیا، گھر کے ملازمین بھی ملوث نکلے
-
موٹروے ریپ کیس: مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
-
طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ



















































