ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

زلزلے کامرکزکہاں تھااورگہرائی کتنی تھی ؟جانئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے مختلف علاقوں میں شد ید زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.9ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد میں 191 کلومیٹر گہرائی میں ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سمیت اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد ملک بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور یسکیو اداروں کو ہائی الرٹ جار ی کر دی گیاہے۔ڈی جی میٹ کا کہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آفٹر شاکس آنے کابھی خدشہ ہے جس کی شدت ممکنہ طور پر 4.5 ہو سکتی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز پاکستان کے قریب افغان تاجک سرحد کا علاقہ ہے۔زلزلے کی گہرائی 191کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا دورانیہ ڈیڑھ منٹ ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے کے باعث عوام میں شدید خو ف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ،فیصل آباد ،لاہور، راولپنڈی جھنگ ،مری، بھکر،قصور ،ساہیوال،نارووال ،ڈسکہ ،شیخوپورہ،شرقپور ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،منڈی بہاولدین،مظفر آباد ،مردان ،پشاور،ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ ،مالاکنڈ،چارسدہ اور ہری پور میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ شدید زلزلے کے باعث آزاد کشمیر کے علاقے باغ ۔بھارتی میڈ یا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے نئی دہلی اور کابل میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ،نئی دہلی میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہو ئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…