اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے دورہ پاکستان کے بعد ملک بھرمیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ بھارت کے وزیراعظم نریندرامودی کے بارے میں مشہورہے کہ دنیاکے جس ملک کابھی دورہ کرتے ہیں اس کے بعد اس ملک میں کچھ نہ کچھ انہونی ضرورہوتی ہے۔اس سے پہلے نریندرمودی جب امریکہ ،برطانیہ ،فرانس ،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات گئے تووہاں پربھی عجیب وغریب واقعات پیش آئے۔اس پرہندوجوتشیوں اوربھارتی میڈیانے مشہورکردیاکہ نریندرامود ی سبزقدم ہیں اوران کے بارے میں یہ متھ ساری دنیامیں مشہورہوچکاہے۔نریندرامودی نے آج ہی پاکستان اورافغانستا ن کادورہ مکمل کیا تودلچسپ بات یہ ہے کہ آج ہی پاکستان اورافغانستان میں 6.9شدت کازلزلہ بھی آیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اورخیبرپختونخوامیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد،چنیوٹ،پشاوراورملاکنڈمیں محسوس کئے گئے۔ابھی تک زلزلے کی شدت کے بارے میں نہیں بتایاگیاہے۔جبکہ کوہاٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 6.9ریکارڈکی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے بھارت میں بھی محسو س کئے گئے ہیں