لاہور(نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے اچانک پاکستان کادورہ کیایابھارت کے کسی بزنس مین کے کہنے پرپاکستان آئے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد سے پہلے بھارتی سٹیل ٹائیکون سجن جندال کے ٹویٹ نے تہلکہ مچایا کہ وہ نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے اہلیہ سمیت لاہور میں ہیں۔ پاک بھارت تعلقات میں بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال کا نام تب سامنے آیا جب نریندر امودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اپنے صاحبزادے کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر گئے۔بھارت کے ایک معروف صحافی برکھا دت نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا تھا کہ نیپال میں ہونے والی سارک کانفرنس کے دوران نواز شریف اور نریندر مودی نے ایک گھنٹے کی خفیہ ملاقات کی تھی جس کا اہتمام کرنے والے یہی بھارتی اسٹیل ٹائیکون تھے بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیل ٹائیکون بھارت کی پاکستان کے راستے افغانستان تک رسائی چاہتے ہیں، جہاں سجن جندال سمیت بھارتی کنسورشیم نے خام لوہا نکالنے کیلئے بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔تاہم ابھی تک معلوم نہیں ہوسکاکہ سنجن جندال لاہورمیں ہے یاکہ کسی اورملک میں موجود ہے ۔