لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم نوازشریف تو ویسے ہی کھانوں کے کافی شوقین ہیں اور یہ کیسے ہو سکتاہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم کے سرپرائز دورے پر ان کے پسندیدہ اور لذیز کھانوں سے تواضع نہ کرتے ،بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے کہاہے کہ نریندر مودی کو ان کے مختصر دورہ پاکستان پر ان کے پسندیدہ کھانا بھی پیش کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا ‘کا کہناہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے کی آمد پر دیگر لذیز کھانوں کے ساتھ ساتھ مودی کو انتہائی دلعزیز اور پسندیدہ ’ساگ ‘بھی پیش کیا گیا۔بھارتی اخبار نے جاتی امراءکے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کھانے میں ،ساگ،دال،سبزیاں دیسی گھی کے تڑکے ساتھ بنائی گئیں جبکہ سردی کے موسم کا خیال رکھتے ہوئے کشمیری چائے بھی پیش کی گئی۔مودی کے ہمراہ صرف 11لوگوں کو ہی ویزافراہم کیا گیا جبکہ باقی 100افراد پر مشتمل وفد کو لاہور ایئرپورٹ پر ہی ٹھہرایا گیا اور ان کیلئے ایئرپورٹ پر ہی کھانے کا انتظام کیا گیا ۔