جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

مودی کادورہ پاکستان ،جماعت اسلامی بھی میدان میں آگئی

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ قائد اعظم کی سالگرہ کے روز پاکستان کے دشمن کے ساتھ ہاتھ ملانا افسوس ناک ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد پر کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہناہے کہ دونوں ممالک میں اعتماد کا فقدان ہے، ایسے میں غیر روایتی ڈپلومیسی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مت بھولیں کہ اصل مسئلہ، کشمیر ہے، جس کو حل کئے بغیر خطے میں امن نہیں ہو سکتا۔سینئر سفارتکار اکرم ذکی کا نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے متعلق کہنا ہے کہ جب سے پاکستان نے دنیا کو بھارت کے بلوچستان میں مداخلت کے ثبوت دکھائے ہیں، تب سے بھارت مذاکرات کا ڈھونگ دنیا کو دکھا کر پاکستان سے اپنے ایجنڈے پر بات کرنا چاہتا ہے، وہ علاقائی بالا دستی قائم کرنے کیلئے صرف پاکستان کو استعمال کرنا چاہتا ہے، اسے سکیورٹی کونسل میں نشست کیلئے پاکستان کو رام کرنے اور پاکستان سے تجارتی تعلقات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کے اس دورے سے ان کے نواز شریف سے خاندانی تعلقات تو بہتر ہو سکتے ہیں مگر دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری کا امکان کم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…