لاہور(نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی جب لاہورمیں وزیراعظم نوازشریف سے ائرپورٹ پرملاقات کرنے آئے تووزیراعظم پاکستان کی دعوت پرمودی نے رائے ونڈآگئے جہاں پرنوازشریف کے صاحبزادوں نے استقبال کیاجبکہ دونوں سربراہا ن کے درمیان ملاقات ہوئی اس ملاقات کے موقع پروزیراعلی پنجاب شہبازشریف اوروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی موجود تھے ۔اس ملاقات کے بعد بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف کی نواسی جن کی آج رسم حناہے اس موقع پرنریندرامودی نے نوازشریف کوان کی نواسی کی شادی کے موقع پرخصوصی طورپربھارتی ملبوسات کاتحفہ دیاجبکہ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروزیراعظم نوازشریف کوسالگرہ کی مبارکباد بھی دی ۔