لاہور(نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی لاہور پہنچ گئے اور اس موقع پر دونوں سربراہان مملکت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے لاہور پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف پہلے سے ہی ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے موجود تھے جہاں نریندرا مودی نے طیارے سے باہر آتے ہی وزیراعظم نوازشریف سے گلے ملنے کے لیے آگے بڑھے تو دونوں سربراہان مملکت نے باہیں کھول دیں اور ایک دوسرے سے گلے ملے ، اس کے بعد ہاتھ ملایااور نوازشریف نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیاجس کے بعد دیگر حکام سے مصافحہ کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر میں رائیونڈ روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ سفارتی آداب کے مطابق جب بھی کوئی دوملکی سربراہا ن سرکاری طورپرملتے ہیں تووہ صرف ہاتھ ملاکردیگرافراد کاتعارف کراتے ہیں ۔