لاہور(نیوزڈیسک) سیکیورٹی وجوہا ت کی بناءپر بھارتی وزیراعظم کے طیارے کے ساتھ ایک اور طیارہ بھی موجود ہے ، دوبوئنگ 737طیاروں پر موجود مودی کے وفد میں 120افراد شامل ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق دوطیاروں کیساتھ نریندرامودی لاہور پہنچ رہے ہیں اور ان کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیاہے جبکہ پی آئی اے وزیراعظم مودی کے طیارے کو ہینڈلنگ فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں جبکہ استقبال کیلئے پھولوں کے گلدستے بھی ایئرپورٹ پر پہنچا دیئے گئے ہیں