لاہور (نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں،امن کے لئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے دورے سے تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ عمران خان نے کہا کہ دورہ بھارت پر ہم نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار قیام امن کے لئے دونوں ملکوں میں بہتر تعلقات ناگزیر ہیں ۔