ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

1985ءسے 2015 ءتک،پاکستان سٹیل ملزکوبنانے اورتباہ کرنیوالے کون ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں گیس کی قلت ہے‘ طلب 180 ایم ایم سی ایف ڈی اور سپلائی 147 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر عثمان کاکڑ کی تحریک التواءپر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گیس کی طلب اور رسد میں 31 ایم ایم سی ایف ڈی کا فرق ہے‘ ہم نے ایک بجلی گھر اور سی این جی سٹیشنز کو بھی گیس سپلائی معطل کردی ہے۔ زرغون گیس فیلڈ سے 24 سے 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی ہونی تھی لیکن فنی خرابی کی وجہ سے صرف 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔ 20 ایم ایم سی ایف ڈی کی فراہمی آئندہ سال شروع ہونے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں پائپ لائنوں کے ذریعے ایل پی جی کی فراہمی کے لئے 24 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قلات اور مستونگ میں گیس کی فراہمی کی سکیموں پر چالیس کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ سردیوں میں کوئٹہ میں ہمیں صرف دس فیصد گیس کے واجبات ادا کئے جاتے ہیں۔ سینیٹر تاج حیدر کی تحریک التواءپر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1985ءسے 2000ءتک سٹیل ملز کو 11 ارب روپے اور 2000 سے 2008ءتک 23 ارب روپے کا منافع ہوا لیکن اس کے بعد پیپلز پارٹی کے دور میں اسے 104 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے سٹیل ملز نے 35 ارب روپے گیس کے واجبات کی مد میں ادا کرنے ہیں اور یہ بل نہ صرف سٹیل ملز بلکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ واجبات نہ ملے تو سوئی سدرن کے معاملات کیسے چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز کو ستمبر 2015ءتک چھ کروڑ روپے ادا کرنے کی ایک تجویز دی گئی تھی لیکن اس پر بھی عمل نہیں ہوا۔ اپریل 2015ءسے سٹیل ملز نے گیس کے واجبات کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن کی طرف سے یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ سٹیل ملز 35 ارب روپے کی زمین فروخت کرکے سوئی سدرن کو ادائیگی کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو سٹیل ملز خریدنے کی پیشکش بھی کی تھی اس پر سندھ حکومت نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی لیکن اس کے بعد کوئی فیصلہ نہیں کیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…