اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

گدھے کے گوشت کے بعد نیا معاملہ، کیمیکلز سے تیار شدہ غیر معیاری دودھ کی شہروں میں سپلائی

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب کے مختلف اضلاع میں کیمیکلز سے تیار ہونیوالے غیر معیاری دودھ کی شہروں میں سپلائی جاری ، شہری پریشان ، وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں خلاف سخت کارروائی کا حکم، فیصل آباد محکمہ صحت کی ٹیم کا چھاپہ، اوکاڑہ سے فیصل آباد لایا جانے والا غیر معیاری و ناقص تین من دودھ کا کھویا پکڑ لیا اور کھویا لانے والے ملزم گرفتار ، ملزم کے اہم انکشافات۔ آن لائن کے مطابق ایک خفیہ اطلاع ملنے پر فوڈانسپکٹر عبدالقیوم اعوان و دیگر سٹاف نے تیمور ٹرانسپورٹ اڈے کے قریب ناکہ لگایا اور بس سے اتار کر مارکیٹ میں سپلائی کے لئے لے جانے والے ناقص اور غیر معیاری دودھ کے کھویا کو پکڑ لیا جو کہ شہر میں مٹھائی اور دودھ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا اور کھویا خشک دودھ کے پاو¿ڈر ‘ مختلف اقسام کے کیمیکلز ‘ یوریا کھاد اور دیگر اجزائ سے تیار کیا گیا تھا جس کے نمونے لے کر تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں اور پکڑا جانے والا کھویا تلف کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم نے دیگر انکشافات کرتے ہوتے بتایا کہ یہ کھویا اوکاڑہ سے ظفر نامی شخص نے انہیں سپلائی کے لئے دیا تھا جبکہ یہ دھندہ کافی سے جاری ہے اور دیگر کئی افراد بھی اس گھناو¿نے میں ملوث ہیں۔علاوہ ازیں فیصل آباداورجھنگ کے گردونواح سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کیمیکلز سے تیار ہونیوالے غیر معیاری دودھ شہریوں کو فروخت کیا جارہا ہے جس سے شہری نہ پریشان ہیں بلکہ مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہورہے ہیں ، اس بڑھتے ہونے گھناو¿ دھند ہ کی شکایات پر وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکیم دیدیا ہے اس سلسلہ میں فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈویڑنل ٹاسک فورس برائے انسداد ملاوٹ نے کام شروع کر دیا ہے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…