اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے اسحاق ڈار کے بیان کو ملک و قوم سے سنگین مذاق قرار دے دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرزڈاکٹر کریم خواجہ، عاجز دھامرہ اور انجینئر گیان چندنے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حالیہ بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اسے ملک و قوم سے سنگین مذاق قرار دیا ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار کی نئی نرالی منطق کو درست تسلیم کر لیا جائے تو پھر رات کی تاریکی میں صدارتی آرڈیننس کے اجرا اور صدر مملکت ممنون حسین کے اس بیان کو جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم اف سے قرض لیا ہے تو شرائط بھی تسلیم کرنا ہونگی کو کیا نام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 26 فیصد شیئر کی فروخت کامطلب پی آئی اے کی انتظامیہ سمیت سیٹھوں کے ہاتھوں گروی رکھنا ہے اور اسی طرح کی سازش ہے جو کراچی الیکٹرک کی نجکاری کے وقت ملک و قوم کے خلاف کی گئی جس کا خمیازہ آج پورا ملک بھگت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کو واپس لینا ہوگا اور پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف جاری احتجاج مکمل حمایت کرتی ہے اور ہر قدم پر پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج اور مزاحمت کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کسی صورت میں بھی پی آئی اے کی نجکاری کی اجازت نہیں دے گا اسحاق ڈار عوام اور پی آئی اے ملازمین کو بیوقوف نہ سمجھیں نہ بنانے کی کوشش کریں



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…