لاہور( نیوزڈیسک) پاکستان ریلویز نے رواں مالی سال میں 3ٹرینیں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، مرحلہ واراپ گریڈ کی جانے والی ٹرینوں میں بزنس ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس شامل ہیں۔گزشتہ رز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ریلوے ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ بزنس ایکسپریس پرائیوٹ سیکٹر سے ریلوے مینجمنٹ کے زیراہتمام آنے سے آمدن میں روزانہ 10لاکھ روپے کا اضافہ، آمدنی 22لاکھ سے 32لاکھ ہوگئی۔جس پر وزیر ریلوے کی طرف سے بہتر مینجمنٹ کے باعث آمدن میں اضافے پرریلوے افسران کو مبارکباد دی گئی ۔ اجلاس میں رواں مالی سال میں 3ٹرینیں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔مرحلہ واراپ گریڈ کی جانے والی ٹرینوں میں بزنس ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس شامل ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپ گریڈیشن سے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی۔