اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جاری کردہ لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں 10جنوری 2016ءتک توسیع کر دی گئی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اعلان کے مطابق سرکاری ٹیکنالوجی کالجز ، پولی ٹیکنیک اداورں اور وفاقی نظامت تعلیمات کے کالجز کے طالب علموں کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔