اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے اس مطالبے نے عوام کو خوش کر دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام لودھراں میں این اے 154 کی انتخابی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے جلسے کا انعقاد کیاگیا ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 11 سال کی کم ترین سطح پر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیزل کی قیمت میں بیس روپے فی لٹر کمی ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ میں شہبازشریف کی دھاندلی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ ن لیگ سے نہیں ، پولیس اور انتظامیہ سے تھا انہوں نے کہا کہ لودھراں کے عوام باشعور ہیں، کوئی بھی حکومتی پیکج ان کی سوچ کو نہیں بدل سکتا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میاں صاحب کی عادت ہے کہ وہ اپنی بات پر قائم نہیں رہتے۔ لیکن اب لودھراں کی عوام تھانہ ،کچہری کی قید سے آزادی چاہتے ہیں۔ اگر جہانگیر ترین الیکشن نہ لرتے تو لودھراں کے لیے پیکج کا اعلان بھی نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میں جہانگیر ترین کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ ہمیں مل کر 2016 کو تبدیلی کا سال بنانا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی عوام مظالم سے تنگ آ چکے ہیں، میٹرو بس اور اورنج ٹرین کا پیسہ عوام کی تعلیم پر خرچ ہونا چاہئیے۔ بھارت کے کسان کی حکومت مدد کرتی ہے لیکن یہاں حکومتیں اقتدار میں آکر محض پیسہ بناتی ہیں۔ حکمران جماعت دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں کروا سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں بھی بائیس جماعتوں نے انتخابات کو دھاندلی زدہ کہا۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اقتدار میں ہیں اگر جہانگیر ترین کرپٹ ہیں تو آپ ان کو پکڑتے کیوں نہیں؟ عمران خان نے اعلان کیا کہ جب میں اقتدار میں آﺅں گا تو سب سے پہلے کرپٹ افراد کی پکڑ ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ بدھ کو لودھراں کا الیکشن ہو گا اور جمعرات کو ہم جشن منائیں گے۔انہوں نے اپنے خطاب میں مہنگائی کے خلاف پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں مہم چلانے کا بھی اعلان کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…