ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

میٹرومنصوبے کے بعد ایک اور بڑے منصوبے کا اعلان

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے 4ارب 50کروڑ روپے کی لاگت سے 90ایکڑ اراضی پر محیط جدید سہولیات سے آراستہ جیل تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،جیل میں 2ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی ،مرد خواتین اور بچوں کےلئے الگ الگ بیرک بنائے جائیں گے ،جیل میں ہسپتال ،سکولز، کھیل کے میدان ، فیکٹری ،لائبریری ،مسجد ،اقلیتی عبادت خانے ،بنک شاپنگ سنٹر اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ جیل تعمیر کرنے کے منصوبے کی تیاری شروع کر دی ہے یہ جیل دارلحکومت کے سیکٹرH-16میں تعمیر کی جائے گی جس کےلئے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے سے 90 ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی ہے دستاویزات کے مطابق جیل کی تعمیر پر 4ارب 50کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ اگلے دو سالوں میں مکمل کیا جائے گاجیل میں ابتدائی طو رپر 2ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی جسے بعد میں 4ہزار قیدیوں تک لے جایا جائے گا جیل میں میں مرد خواتین اورنابالغ قیدیوں کےلئے الگ الگ بیرکس تعمیر کئے جائیں گے جیل کی تعمیر میں سنگ مرمر،ٹائل فلورنگ کا استعمال کیا جائے گا جبکہ دروازے اور کھڑکیوں میں ایلومینم لگایا جائے گا،دستاویز ات کے مطابق جیل میں قیدیوں کیلئے نیشنل اکیڈمی برائے پرسنز ایڈ منسٹریشن قائم کی جائے گی اس کے علاوہ اسپتال ، پلے گرا?نڈز ،ڈسپنسری ، لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے اسکولز، لانڈری، لائبریری، مسجد، اقلیتوں کیلئے عبادت خانے ،پی سی او،اسٹاف کلب، فیکٹری ،پوسٹ آفس، بینک اور دکانوں سمیت دیگر جدید سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…