اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عید میلاد النبی اور بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری تعطیلات کے اعلان کے باعث ملک بھر میں سرکاری ملازمین رواں ہفتے لگاتار 4 چھٹیاں منائیں گے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جمعرات کو عام تعطیل ہوگی جب کہ جمعے کو بابائے قوم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے اور اس روز بھی سرکاری طور پر تعطیل ہوتی ہے جب کہ ہفتے اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے، اس طرح ملک بھر میں سرکاری دفاتر، بینک اور اکثر بین الاقوامی نجی کمپنیاں جمعرات سے اتوار تک لگاتار 4 روز بند ہوں گے۔4 چھٹیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے اپنے آبائی علاقوں یا بیرون شہر تفریح کے لئے بدھ کے روز کی بھی چھٹی لے لی ہے