اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آمروں کی وجہ سے پاکستان مسائل کا شکار ہے ، قائد کے پاکستان کو بار بار چھیننے کی کوشش کی گئی ، کسی کو بچے او بچیوں کو سکول جانے سے روکنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ آج کا پاکستان قائداعظم کے خوابوں کے قریب تر ہے قائداعظم روشن خیال اور روشن فکر کے مالک تھے پاکستان آزاد اور روشن خیال ملک ہے ہم نے پاکستان کو تعمیر کے ذریعے ترقی دینی ہے ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مزید کہا کہ جمہوریت کے زمانے میں قائداعظم کو حاصل کیا جاتا ہے آمریت کی وجہ سے پاکستان میں مسائل ہیں آمروں نے قائداعظم کا چہرہ مسخ کرکے عوام کے سامنے پیش کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جڑیں آمریت سے ملت ہیں آمروں نے اپنے نظریئے کے مطابق قائد بنا کر پیش کئے قائداعظم کے پاکستان کو بار بار چھیننے کی کوشش کی گئی کسی کو بچے اور بچیوں کو سکول جانے سے روکنے کی اجازت نہیں دینگے