سکھر(نیوز ڈیسک)سکھر کے قریب کار اور کوچ میں تصادم ہوا،حادثے میں دولہا ، دلہن اور 3خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سٹی بائی پاس کے قریب پیش آیا۔ جب راولپنڈی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنیوالی کار سے ٹکراگئی۔حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دولہا عثمان،دلہن بشریٰ، کرن،ہما،سویرا اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے جبکہ عدنان نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔حادثے کے بعد کوچ کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولیس نے کوچ کو قبضے میں لے کر مسافروں کو متبادل بس کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ کیا۔ تمام افرادسکھر کے علاقے ٹاون شپ کے رہائشی تھیاور ولیمے کی تقریب کے بعدواپس گھر جارہے تھے۔