اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

لاڑکانہ میںپیپلزپارٹی کو مسلم لیگ ن لیگ نے حیران کردیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے انتخابات میںگذشتہ 14سال سے جیتنے والے پیپلزپارٹی پینل کو پہلی مرتبہ پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے سندھ دوست پینل نے شکست دیکر کامیابی حاصل کرلی ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات میں پیپلز پارٹی پینل کے صدارتی امیدوارعنایت اللہ موریو نے 116 ووٹ جبکہ مدمقابل جیتنے والے مسلم لیگ ن کے سندھ دوست پینل کے صدارتی امیدوار ایڈووکیٹ بابوسرفراز جتوئی نے316ووٹ لیکربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی، اسی طرح پی پی پی پینل کے نائب صدر کے امیدوار اکبر ڈھر نے 202جبکہ جیتنے والے سندھ دوست پینل کے ارشاد چانڈیو نے 213اور پی پی پی کے جنرل سیکریٹری کے امیدوار احمد اللہ بھٹو نے102جبکہ ن لیگ پینل کے امیدوار جنرل سیکریٹری عمران علی نے 212ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، اسی طرح پی پی پی پینل کے جوائنٹ سیکریٹری کے امیدوار ظفر اللہ سومرونے 181جبکہ جیتنے والے جوائنٹ سیکریٹری اجمیر بھٹو نے 234ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، اس طرح لائبریری سیکریٹری کے پی پی پی امیدوار دیدار جونیجو نے 109جبکہ ن لیگ لائبریری سیکریٹری کے امیدوار اعجاز علی سانگی نے 213ووٹ حاصل کئے اور پی پی پی پینل کے خرانچی کے امیدوار عبدالقادر ابڑو نے177جبکہ مد مقابل جیتنے والے خزانچی مظہر علی بھٹو نے 235وو ٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی،دوسری جانب مینیجمنٹ کمیٹی میں پی پی پی کے سات امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے تھے،یاد رہے 14سال میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کی شکست اور پاکستان مسلم لیگ ن پینل کی جیت پر لاڑکانہ کے وکلاءکی بڑی تعدا د نے خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پرجشن منایا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…