اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں بدترین سازش ناکام، 24 دہشتگرد گرفتار،عوام کے دِل دِہل گئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں بدترین سازش ناکام، 24 دہشتگرد گرفتار،عوام کے دِل دِہل گئے،کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کر کے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور ایک تنظیم کے عسکری ونگ کے ملزمان سمیت 20 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر کے جدید اسلحہ اور تخریب کاری کا سامان برآمد کر لیا۔ رینجرز ایک مرتبہ پھر ایکشن میں نظرآئی۔ رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر دہشتگردوں، کالعدم جماعتوں کے کارندوں اور ایک تنظیم کے عسکری ونگ کے ملزمان سمیت 20 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، چھاپوں کے دوران ملزمان سے ایس ایم جی رائفلز سمیت بڑی تعداد میں آوان گولے اور دیگر ہتھیار برآمد کئے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں گلستان جوہر، سرجانی ٹاو¿ن، اورنگی ٹاو¿ن، ایف بی ایریا، شیر شاہ، قائد آباد اور لیاری کے علاقے افشانی گلی میں کی گئیں۔ گرفتار دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ رینجرز حکام کے مطابق دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔دوسری جانب کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب سے کالعدم نتظیموں سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ ایس ایس پی عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے ہے، ان سے دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برا?مد ہوا ہے۔ دہشت گردوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر لیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم گھاس منڈی رمی کلب دھماکے میں بھی ملوث ہیں، جس میں 16 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ دریں اثناء یہ ملزمان عید میلاد النبی کے جلوسوں پر حملے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…