لودھراں(نیوزڈیسک) این اے 154 لودھراں میں انتخابی مہم کے اختتامی جلسے سے خطاب کرنے کے لئے لودھراں پہنچنے کے بعد عمران خان رات کو اچانک جہانگیر ترین کی انتخابی ریلی میں شرکت کے لئے پہنچ گئے، پرمٹ چوک، ریلوے پھاٹک اور ڈاکخانہ چوک میں عمران خان کا استقبال کیا گیا۔ کارکنان نے عمران خان کی ا?مد پر خوشی میں ا?تش بازی بھی کی۔ عمران خان کو چوک ڈاکخانہ میں انتخابی ریلی سے خطاب بھی کرنا تھا، تاہم وہ کچھ دیر کے لئے گاڑی سے باہر نکلے کارکنان کی جانب ہاتھ ہلایا اور پھر گاڑی میں بیٹھ گئے، سکیورٹی وجوہات اور کارکنان کے بے پناہ رش کے باعث وہ باہر اآکر خطاب نہ کر سکے اور واپس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہو گئے۔