ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم کیس،رینجرز کی بات سچ ثابت ہوگئی،نوٹیفیکیشن جاری

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو تبدیل کر کے نثار احمد درانی کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر بنا دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز رینجرز کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی تھی کہ سندھ حکومت کو اس کیس میں پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو تبدیل کرنے سے روکا جائے۔ جبکہ مشتاق جہانگیری بھی اس سلسلسے مین عدالت سے پہلے ہی رجوع کر چکے ہیں۔ رینجرز حکام کا مو¿قف ہے کہ حکومت سندھ ڈاکٹر عاصم کو بے گناہ قرار دینے کے لئے دباو¿ ڈال رہی ہے۔ پہلے جب مقدمہ چالان کی اسٹیج پر پہنچا تو حکومت نے بد نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو تبدیل کر دیا اور نئے تفتیشی افسر نے بغیر کسی تفتیش کے ڈاکٹر عاصم کو بے گناہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کیس کے نامزد ہونے والے نئے اسپیل پبلک پراسیکیوٹر نثار احمد درانی کا کہنا ہے کہ وہ بغیر کسی دباو¿ کے قانون کے مطابق کام کریں گے۔ ڈاکٹر عاصم کیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین نئے پراسیکیوٹر کے ہمراہ پیر کے روز مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی کورٹس کے منتظم جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کے روبرو پیش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…