لاہور(نیوزڈیسک) این اے 154لودھراں ،تیاریاں مکمل،ن لیگ کو< بھائی > کی حمایت مل گئی،متحدہ قومی مومنٹ نے لودھراں سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ایم کیو ایم نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا۔این اے 154لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔الیکشن کمیشن نے سیکرٹری پانی و بجلی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ لودھراں میں پولنگ کے روز بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی جائے، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی خط لکھا ہے ۔خط میں کہا گیا کہ لودھراں میں 23دسمبر کو مقامی چھٹی کی جائے۔خط میں کہا گیا کہ لودھراں میں کل رات بارہ بجے کے بعد انتخابی مہم کا وقت ختم ہوجائیگا ¾ (آج) پیر کورات بارہ بجے کے بعد انتخابی مہم پر پابندی ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائڈنگ افسران کو 22سے 24 دسمبر تک مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہونگے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی خلاف ورزی پر سزا ملے گی۔