لاہور(نیوزڈیسک)این اے 122،تحریک انصاف کے نومنتخب رکن اسمبلی نے مثال قائم کردی،ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کہتے ہیںعوامی شکایا ت سننے کے لئے دو روز مرکزی دفتر میں بیٹھوں گا،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پی پی147سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ سیاسی وابستگی سے با لا تر ہوکر اُن کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں ،لوگوں کی شکایات اور مسائل سننے کےلئے ہر ہفتہ اور اتوار مرکزی دفتر گڑھی شاہو میں خود موجود ہوں گے اور عوام کے جائز مسائل حل نہ کرنے والوں کےخلا ف پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان نے این اے122کے مرکزی دفتر کو مستقل حیثیت دے کر لوگوں کےلئے سہولت فراہم کر دی ہے اور اب انشا ءاللہ پی پی 147کو مثالی حلقہ بنایا جائے گا جہاں یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ڈسپنسریاں بنائی جائینگی ۔