اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی وزیراعظم نریندرامودی سے ملاقات اوربعد میں بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کی پاکستان کے دورہ کے موقع پرجاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے بعد پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنرٹی سی اے راگھوان نے پیرکے روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والے آئندہ مذاکرات میں بھارت کے زیرانتظام کشمیرپرنہیں بلکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر(آزادکشمیر) پربات چیت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ کشمیربھارت کااٹوٹ انگ ہے اس پرکسی بھی طرح کادباﺅ قبول نہیں کریں گے ۔ادھرپاکستان میں میڈیامیں یہ خبریں سرگرم عمل ہیں کہ بھارت سے ہونے والے آئندہ مذاکرات میں مقبوضہ کشمیرپربھی بات ہوگی ۔بھارتی ہائی کمشنرکی طرف سے آزادکشمیرکے معاملے پربات کرنے پرپاکستانی عوا م میں شدیدغم وغصہ پایاجارہاہے اورآنے والے دنوں میں اس میںشدت بھی پیداہوسکتی ہے ۔