لاہور(نیوزڈیسک)قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری 27 دسمبر کو ملک واپس آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری 27 دسمبر کو ملک واپس آ رہے ہیں۔ آصف زرداری کو ملک واپس آنے سے کسی نے نہیں روکا ہے۔ وہ بے نظیر شہید کی برسی کے موقع پر پاکستان واپس آرہے ہیں