اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے مشیرہوابازی شجاعت عظیم نے اپنے عہدے سے استعفی دیاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق شجاعت عظیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی کہ ایک کورٹ مارشل کئے گئے شخص کوکسی بھی اہم عہدے پرفائز نہیں کیاجاسکتا۔جس پرکئی ماہ سے یہ معاملہ چل رہاتھاجس کے بعد شجاعت عظیم نے استعفی دے دیا۔جبکہ تحریک انصاف نے بھی ان کی تعیناتی پراعتراض کیاتھا۔