اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بتایا کہ دفاعی شعبے میں بھارت کا پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں، پاکستان میزائل اور ایٹمی ٹیکنالوجی میں ہندوستان سے بہت آگے ہے، بھارت کا کونہ کونہ شاہین تھری میزائل کی رینج میں ہے، رانا تنویرحسین نے کہا کہ امریکہ سے اٹیک ہیلی کاپٹرز کی خریداری حتمی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،توقع ہے امریکہ جلد پاکستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کردے گا، وزیر دفاعی پیداوار نے بتایا کہ پاکستان نے جے ایف 17تھنڈر کے بلاگ تھری پر آئندہ سال کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جے ایف 17تھنڈر کی فروخت کے لیے 4ممالک سے ابتدائی معاہدے کرلیے ہیں جبکہ مزید 8ممالک سے بات چیت جاری ہے۔