اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی ریحام خان پر پابندیاں نہیں لگائیں۔ ایک بھارتی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ میرا اور ریحام کا شادی سے فوری بعد والا انٹرویو دیکھ لیں میں نے تب بھی کہا تھا کہ مجھے ریحام خان میں سب سے زیادہ جو چیز پسند ہے وہ یہ ہے کہ انہوں نے بچوں کی بھی پرورش کی ، اور ورکنگ وویمن ہیں ، دو دو نوکریاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی آد می شادی سے پہلے کہے کہ یہ پسند ہے اور بعد میں کہے کہ نہیں پسند ، ایسی کوئی متنازعہ رائے تو نہیں ہو سکتی ۔اینکر نے پھر سوال کیا کہ شاید ریحام خان اپنے انٹرویو میں کہنا چاہ رہی تھی کہ پارٹی کے لوگ انہیں کچن تک محدود رکھنا چاہتے تھے جس پر عمران خان نے کہا کہ طلاق بہت تکلیف دہ چیز ہوتی ہے یہ کسی پر بھی نہ گزرے لہذا اس پر اسی لئے بات نہیں کرتا۔