ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

معروف پاکستانی سائنسدان کی دھوم سرحد پار تک پہنچ گئی

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) چین کے بڑے قومی سائنسی ادارے چائنیز اکیڈمی آف سائنسز(سی اے ایس) نے سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی سائنسدان پروفےسر ڈاکٹر عطا الرحمن کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے غیر ملکی رکن کی حیثیت سے منتخب کرلیا ہے، پروفےسر عطا الرحمن مسلم دنیا کے واحد سائنسدان ہیں جس کو چین کی حکومت کی جانب سے یہ اعزاز ملا ہے۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ایک آفیشل کے مطابق چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے سربراہ پروفیسر بی اے آئی چنلی نے ایک سرکاری ارسال میں پروفےسر عطا الرحمن کو مبارکباد دی ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے آفیشل کے مطابق پروفےسر عطا الرحمن اگلے سال جون کے مہینے میں سی اے ایس کے آٹھارویں اجلاس میں شرکت کے لئے چین جائینگے، جہاں ان کوغیر ملکی ممبر کی رکنیتی سند دی جائے گی ۔ سی اے ایس میں 777 ارکین اور 82 غیر ملکی اراکین شامل ہیں، یہ ادارہ چین کی حکومت کے لئے سائنس اور ٹینکالوجی کے موضوعات پر تھنک ٹینک کی حیثیت میں کام کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اعلی تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ پروفےسر عطا الرحمن نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہےں اس ضمن مےں انکی 1002 سے زیادہ بین الاقوامی اشاعتیں، نامیاتی و غیر نامیاتی کیمیائ، این ایم آر اسپیکٹرواسکوپی اور نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے موضوعات پر امریکہ، یورپ اور جاپان مےں طباعت شدہ 173کتب اور بےن الاقوامی سائنسی جرائد مےں724 تحقیقی اشاعتیں قابل ذکر ہےں، 68 اسباق دیگر کتب میں شامل ہیں جبکہ 37 پیٹنٹ بھی ان کے نام ہیں۔ مزیدبرآں پروفیسر عطا الرحمن کیمیاءسے متعلق متعدد یورپی جرائد کے مدیر اعلیٰ ہےں جبکہ ملک میںسب سے زیادہ 82طالبعلم انکی زیر نگرانی پی ایچ ڈی مکمل کرچکے ہےں، اسکے علاوہ پروفیسر عطا الرحمن متعدد ملکی و غیر ملکی اداروں کے سربراہ ہےں جس مےں پاکستان آکیڈمی آف سائنسز اور کامسٹیک بھی شامل ہےں۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف بریڈفورڈ سمیت متعدد جامعات نے انھیںاعزازی ڈاکٹریٹ کی سند عطا کی ہے جبکہ فیلو آف رائل سوسائٹی لندن کے لئے یہ پہلے ہی منتخب ہو چکے ہےں،حکومتِ پاکستان کی جانب سے انھیںتمغہ¿ امتیاز، ستارہ¿ امتیاز، ہلالِ امتیاز اور نشانِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے، اس کے علاوہ ملائشیاءکے بادشاہ انھیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی سند عطا کرچکے ہیں جبکہ آسٹریا اور چین کی حکومتیں انھیں سرکاری سطح پر بھی انعام و اکرام سے نواز چکی ہیں۔ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے پروفیسر عطا الرحمن کو انکی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملک و قوم کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…