کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کے سلسلے میں 22 دسمبر سے یکم جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے اس طرح اسکول 11 دن کے لئے بند رہیں گے جب کہ 2 جنوری کو اتوار ہے اس لئے طالبعلموں کو چھٹی کا ایک دن اور اضافی ملے گا جس کے بعد موسم سرما کی مجموعی چھٹیوں کی تعداد 12 ہوگی۔