کابل(نیوزڈیسک)فغان صدر کو ہوش آگیا،پاکستان بارے اہم اعلان،افغان صدراشرف غنی نے کہاہے کہ ہمسایہ ممالک سے دشمنیاں مول نہیں لے سکتے، افغانستان کو آگے بڑھانے کے لیے دنیا سے اچھے تعلقات کا ہونا ضروری ہے ورنہ ہم تنہا رہ جائیں گے،ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں افغانستان میں امن کے حوالے سے بات چیت کی گئی،کچھ طاقتیں ہمیں آپس میں لڑوانا چاہتی ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ،جو کچھ بھی افغان عوام کے مفاد میں ہوگا اس کا ہر صورت دفاع کروں گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اشرف غنی نے کہاکہ اسلام آباد کانفرنس ہمارے ملک میں امن لانے کے لیے منعقد کی گئی کانفرنس میں ہتھیار نہ پھینکنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آنے کااعادہ کیا گیا ،انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان سمیت کسی ملک سے دشمنی نہیں چاہتے ،افغان انٹیلی جنس چیف نے میری پاکستان کے بارے میں پالیسی کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے استعفی دیا ،انہوں نے کہاکہ افغانستان کو آگے بڑھانے کے لیے دنیا سے اچھے تعلقات کا ہونا ضروری ہے ورنہ ہم تنہا رہ جائیں گے۔