اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

”ایاز صادق واپسی کی تیاری کریں“

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک )چےئرمےن تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ این اے122میں مسلم لیگ (ن) خود دھاندلی تسلیم کر چکی ہے اور محسن لطیف کے کیس کے بعد انشا ءاللہ فیصلہ دوبارہ بھی تحریک انصاف کے حق میں ہی آئے گا ایاز صاد ق اپنا بوریا بستر لپیٹ کر واپسی کی تیاری کریں ۔انہوں نے کہا بوگس سپیکر کو قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں تحریک انصاف کاموقف پہلے بھی درست ثابت ہوا تھا اور اب بھی درست ہی ثابت ہو گا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام حکمرانوں کی حقیقت بخوبی جان چکے ہیں اور آزمائے ہوئے چہروں کو دوبارہ ہرگز موقع نہیں دینگے ۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کے رونے سے لگتا ہے کہ وہ اپنی ہیٹرک سے سخت خوفزدہ ہیں ۔ایاز صادق نے نادرا سے مل کر این اے122کے ووٹرز کے ووٹ اُ ن مرضی سے کے بغیر ووٹر لسٹوں سے نکلوا دیے اور اب اپنا اور نادرا کا جرم الیکشن کمیشن آف پاکستان پر ڈال دیا ،ایاز صادق حقیقت کا سامنا کرنے کے بجائے کھلی دھمکیوں پر اُتر آئے ہیںان کی یہ دھمکیاں کسی کام نہیں آئیں گی بہتر یہی ہو گا کہ وہ حقیقت کو تسلیم کر کے ڈی سیٹ ہو جائیں اور عوام کو بتائیں کہ کس طرح این اے122کے ووٹ دوسرے شہروں میں پھینکے گئے ؟۔انہوں نے کہا کہ جو شخص جعلی ووٹ اور جعلی مینڈیٹ سے سپیکر بنا ہو اس کی بات پر کس طرح یقین کیا جا سکتاہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…