منامہ (نیوزڈیسک)پاک بحریہ کے بحری جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان کی بحرین روانگی کی تیاریاں،پاک بحریہ کا بحری جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان آئندہ ہفتے پانچ روز کےلئے بحرین کا خیر سگالی دورہ کریگا ۔پاکستانی چانسری کے سربراہ محمد احمد نے بتایا کہ 20دسمبر کو بحری جہاز مینا سلمان بندر گاہ پر پہنچے گا جہاں وہ چوبیس دسمبر تک قیام کریگا ۔یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کا آئینہ دار ہے ۔اپنے دورے میں اس بحری جہاز پر آنے والے حکام پاکستانی سفیر محمد سعید خان اور مقامی بحری حکام سے ملاقاتیں کریں گی ۔پاکستان اور بحرین کی اعلیٰ شخصیات کے اعزاز میں ایک استقبالی ظہرانہ بھی دیا جائیگا واضح رہے کہ اس جہاز کا نام میسور کے سلطان فتح علی ٹیپو کے نام پر رکھا گیا ہے جو برطانوی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے اور ان کا مشہور مقولہ ہے کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدر کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے ۔