اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایازصادق نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دیکر حکومت کیلئے مسئلہ کھڑا کردیا،الیکشن کمیشن کا شدید ردعمل، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے کسی شخص کی خوشی کے لئے قانون کو موڑا نہیں جا سکتا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو اداروں کا احترام کرنا چاہئے۔ اداروں کو ذاتی مقاصد کے لئے تنقید کا نشانہ بنانا بدقسمتی ہے۔